ایس اینڈ پی گلوبل کاپاکستان میں 20 سالہ کامیاب آپریشنز کا جشن

Read Time:1 Minute, 35 Second

ترقی، جدت اور اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک اہم سنگِ میل

اسلام آباد — ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 20 سال مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل نے 2025 سے لے کر اب تک حکومتوں اور کاروباری افراد کو ضروری آگاہی فراہم کر کے بااختیار بنایا جس نے انہیں مواقع تلاش کرنے، چیلنجز پر قابو پانے اور مقامی و عالمی سطح پر ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں معاونت فراہم کی۔

اس اہم سنگِ میل پر بات کرتے ہوئے، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر – سائٹ آپریشنز، مجیب ظہور نے کہاکہ ہمارا 20 سالہ سفر ہماری ‘پیپل فارورڈ’سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے—جو باہمی احترام، تعاون اور مسلسل ترقی کے عزم پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ہر کامیابی ہماری ٹیم کے اراکین کا جشن ہے، جن کی ہماری اقدار ، دریافت، شراکت داری اور دیانتدری سے وابستگی ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ یہ لمحہ ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے ایک اسٹریٹجک مرکز کی صورت اختیار کر لی ہے، جہاں 1,400 سے زائد باصلاحیت پیشہ ور افراد کام کر رہے ہیں، جو دنیا بھر میں اہم کاروباری امور بہتر بنانے کے حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ کامیابی کمپنی کی ترقی، سیکھنے کے عمل اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ سے وابستگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں ملازمین کی اوسط مدت ملازمت پانچ سال یا اس سے زائد ہے، جو ملازمین کی ترقی اور قیادت کو مستحکم بنانے پر ادارے کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان اپنے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے ‘پیپل فارورڈ’ فلسفے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے تاکہ ادارے کے اندر اور پاکستان کے متحرک کاروباری ماحول میں مسلسل ترقی اور پیش رفت کو فروغ دیا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں 20 کروڑ ٹیلی کام صارفین کا سنگ میل عبور — پی ٹی اے کی نمایاں کامیابی
Next post پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، شکیل محمد خان صافی