
ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد
Read Time:45 Second
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کارٹر نے ٹرمپ کے کردار کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیا۔
بڈی کارٹر نے لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ترین ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلح تنازع کے خاتمے میں ٹرمپ کے غیر معمولی اور تاریخی کردار کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کیلیے نامزد کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا تھا۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ختم ہوئی۔
Average Rating