سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

Read Time:34 Second

سوات: مینگورہ اور گردونواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زیر زمین گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان بتایا گیا ہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز پر محیط تھے لیکن شدت کے باعث کئی علاقوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کیا ٹوکیو کی اسمارٹ ٹیکنالوجی فارمنگ دنیا کے غذائی بحران کا حل بن سکتی ہے؟
Next post ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی