پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا

Read Time:1 Minute, 20 Second

اسلام آباد: پاکستان میں محرم الحرام 1447ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم محرم کل 27 جون کو ہوگا جبکہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں منعقد ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے، مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، کل بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

اس سے قبل، محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ کوئٹہ میں مطلع گرد آلود ہے، چاند نظر آنے کی امکانات کم ہیں، چاند نظر آنے کا دورانیہ 8 بج کر 10 منٹ سے لے کر 9 بجے تک ہے جب کہ چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا چاند کل نظر آیا تھا اور ان ممالک میں اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز آج 26 جون سے ہوگیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے کردار کو سراہا جانےلگا، بھارت کی چیخیں