این ڈی ایم اے کا بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری

Read Time:1 Minute, 44 Second

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئر پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔ گلگت بلتستان کے علاقوں بدسوات، ہنارچی، ترسات ہندور، دارکوٹ، اشکومن میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا۔

آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک، وزیرستان میں بھی تیز بارشوں اور آندھی طوفان متوقع ہے۔

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا۔ قصور اور منڈی بہاؤالدین میں شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ اور بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی۔ ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں سمیت شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور بجلی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی۔ باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔ جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیا ہے۔ کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اور عوام سے گزارش کی ہے۔ کہ ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لی جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کا بزدلانہ وار، 13جوان شہید، 14 دہشتگرد مارے گئے