
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 19 افراد جاں بحق، نقصانات کی رپورٹ جاری
Read Time:39 Second
پشاور: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش، سیلاب، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ بارش سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث حادثات سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے۔
Average Rating