خیبر پختونخوا میں ریسکیو کیلئے ڈرونز اور جدید آلات کے استعمال کا فیصلہ

Read Time:43 Second

پشاور: خیبر پختونخوا میں ریسکیو کے لیے ڈرونز اور جدید آلات استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت گورننس امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلابی صورتحال میں ارلی رسپانس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ریسکیو کے لیے ڈرونز اور جدید آلات کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبے میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے دریاؤں کے اطراف ڈی مارکیشن شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی کمیونٹی کو موک ڈرلز دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ اور ہوٹلز کو لائف جیکٹس و دیگر سیفٹی آلات رکھنے کا پابند بنایا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپےکا اضافہ
Next post بھارت کی جانب سے پاکستان پر دوبارہ حملے کا خدشہ موجود ہے، خواجہ آصف