
فون کال لیک ہونے کا معاملہ ، تھائی لینڈ کی وزیراعظم معطل
Read Time:33 Second
بینکاک: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیٹونگ ٹرن شناوترا کو معطل کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 36 تھائی سینیٹرز نے وزیر اعظم پر بے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا ، عدالت نے سینیٹرز کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے وزیر اعظم کو فرائض کی انجام دہی سے روک دیا۔ پیٹونگ ٹرن شناوترا کی معطلی کے بعد نائب وزیر اعظم عبوری وزیراعظم ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے تھائی فوج پر تنقید کی تھی۔
Average Rating