سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ

Read Time:39 Second

اسلام آباد: نئے مالی سال کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 800روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 5ہزار658 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 5 ہزار858 روپے کا ہو گیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 52روپے اضافے سے 3ہزار 834روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 45روپے اضافے سے 3ہزار 287روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر فی اونس کی سطح پر جا پہنچی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post مشعال ملک کی ایرانی سفیر سے ملاقات: ایران-اسرائیل جنگ، کشمیر و فلسطین کے حل اور عالمی اتحاد پر زور
Next post امریکی صدر کا ایلون مسک کی کمپنیوں کو دے جانے والی سبسڈی کا جائزہ لینے کا مشورہ