
امریکہ پر ایک بار پھر کیسے یقین کر لیں؟ ایرانی صدر
Read Time:39 Second
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے پر کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن امریکہ پر ایک بار پھر کیسے یقین کر لیں؟۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کے دوران مجھے قتل کرنے کی کوشش کی۔ تہران میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے دوران اس علاقے میں بمباری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میرے قتل کی کوشش کے پیچھے امریکہ نہیں اسرائیل تھا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے پر کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن امریکہ پر ایک بار پھر کیسے یقین کر لیں؟۔
انہوں نے کہا کہ کیسے یقین کریں کہ اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Average Rating