
عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کو پنجاب کی ترقی سے سیکھنے کی دعوت دے دی
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اپنی نوکری کے لیے 90 دن مانگے ہیں، سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے مذاکرات کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پنجاب کی ترقی سے سیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ آئیں تو مہمان نوازی کریں گے، اسلحے کے ساتھ آئیں گے تو اجازت نہیں، علی امین گنڈاپور پنجاب آئیں اور یہاں ترقی کا خود مشاہدہ کریں، علی امین گنڈاپور نے پنجاب کی مہمان نوازی دیکھ لی، وہ جب بھی بات کرتے ہیں، غلط بات کرتے ہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بطور مہمان پنجاب آئے تھے، انہوں نے ہماری میزبانی دیکھ لی لیکن اگر وہ دہشت گرد بن کر آئیں گے تو ہمارے پاس ان کا علاج موجود ہے، ایک طرف ان کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے، دوسری طرف جب آرمی چیف ملک سے باہر جائے تو گھناؤنی حرکتیں کرتے ہیں، بات تو آپ کو سیاسی جماعتوں سے ہی کرنا پڑے گی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر احتجاج کی کال دیتے رہے، کیا ڈائیلاگ میں آٹے چینی کے ریٹ طے کرنے ہیں، بات تو آپ کو سیاسی جماعتوں سے ہی کرنا پڑے گی، آرمی چیف کو ٹرمپ خود بلاتے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فیک ویڈیوز بنا کر غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی، بدمعاشوں کے ٹولے نے خوف کا ماحول پیدا کیا، جو کہیں گے کرنے کو تیار ہوجائیں گے، انہوں نے تو آئی ایم ایف کو خط لکھے، ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش کرتے رہے، تاریخ میں اس سے بڑی فتنہ فاشسٹ کوئی جماعت ملک میں نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی کیس میں شہزاد اکبر مرکزی ملزم ڈکلئیر ہوا ہے، بشری بی بی ملک میں واحد خاتون ہے جو پانچ قیراط کے ہیرے مانگتی ہیں، ایک طرف کہتے ہیں کہ ان کا لیڈر ڈٹ کر کھڑا ہے، عمران خان کا جب ٹی وی بند ہوجائے یا گوشت بند ہوجائے تو کہتے ظلم ہوگیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج بھی کیسز بھگت رہے ہیں تو کرتوتوں کی وجہ سے ہے، بھگوڑے جو دل چاہتا ہے الزام لگا رہے ہیں، پروپیگنڈا سیل کوشش کرلے، پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان کے لیے جب کوئی معاشی خوشخبری آتی ہے تو سب سے پہلے تکلیف پی ٹی آئی کو ہوتی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 90 دن کی ڈیڈ لائن اپنی پارٹی کو دی ہے اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں، کاہنہ میں گنڈا پور آیا تھا تو ہزار لوگ نہ تھے، تین چار ہزار لوگ ہی اکٹھے ہوئے تھے، جب عدالتوں میں دہشت گرد بن کر آتے ہیں مریم نواز پروٹوکول دیتی ہیں، گنڈا پور پرامن آدمی نہیں، اس کا ٹریک ریکارڈ ہے، کیا کسی وزیر اعلی کو کلاشنکوف کے ساتھ دیکھا ہے، انہیں پاکستان میں لاشیں چاہئیں تاکہ گندا کھیل کھیل سکیں۔
Average Rating