
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین پوائنٹ پر پہنچ گئی، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
Read Time:30 Second
اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین پوائنٹ پر پہنچ گئی، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے
انتظامیہ کے مطابق را ول ڈیم اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، پانی کی سطح 1 ہزار 746 فٹ تک کرنے کے لئے اسپل ویز 5 گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Average Rating