اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی ، پارکنگ میٹرز لگانے کا فیصلہ

Read Time:40 Second

اسلام آباد: میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کا نفاذ اور پارکنگ میٹرز لگائے جائیں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے، موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نقتہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دے دیا
Next post دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط قرار