چکوال ، بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ، 22 زخمی

Read Time:33 Second

چکوال: چکوال میں موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 22 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی ، موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق بس کا فرنٹ بایاں ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا۔ بس میں 40 افراد سوار تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، چین سرِفہرست
Next post مون سون بارشوں کے دوران 271 افراد جاں بحق ، 655 زخمی ہوئے ، این ڈی ایم اے