
مون سون بارشوں کے دوران 271 افراد جاں بحق ، 655 زخمی ہوئے ، این ڈی ایم اے
Read Time:33 Second
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مختلف واقعات میں 271 افراد جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران بارش اور سیلابی صورتحال کےباعث 6 افراد لقمہ اجل بنے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مختلف واقعات میں 22 افراد زخمی ہوئے، 26 جون سے اب تک بارشوں کے دوران ملک بھر میں 655 افرادزخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اموات سیلابی ریلوں میں ڈوبنے اور گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔
Average Rating