ونڈوز 11 بند کرنے کا فیصلہ: کیا آپ کا کمپیوٹر اب چل پائے گا؟

Read Time:1 Minute, 57 Second

اسلام آباد: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’ونڈوز 11  ایس ای‘ کو ختم کر رہا ہے، جو خاص طور پر اسکولوں اور کم قیمت لیپ ٹاپس کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ ونڈوز 2021 میں لانچ کی گئی تھی اور اس کا مقصد گوگل کے ’کروم او ایس‘ کا مقابلہ کرنا تھا۔ یہ ایک سادہ، کم وسائل استعمال کرنے والی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے آسان ونڈوز تھی، لیکن اب کمپنی نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مائیکروسافٹ اس ونڈوز 11 ورژن کو ختم کر رہا ہے: کیا آپ کا پی سی کام کرنا چھوڑ دے گا؟ تمام تفصیلات یہاں

ونڈوز 11 SE کب تک چلے گی؟

مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ ونڈوز 11 ایس ای کی آخری اپڈیٹ 24H2 ہوگی، اس کے بعد کوئی نئی فیچر اپڈیٹ نہیں آئے گی۔ اکتوبر 2026 تک اس ونڈوز کو سیکیورٹی اپڈیٹس اور سپورٹ ملتی رہے گی۔ اس کے بعد یہ ونڈوز کام تو کرے گی، لیکن نئی اپڈیٹس یا سیکورٹی فکسز نہیں آئیں گے۔

ونڈوز 11 SE کیوں ناکام ہوئی؟

یہ مکمل طور پر ونڈوز 11 پر ہی مبنی تھی، اس لیے سستے لیپ ٹاپس پر اکثر سست چلتی تھی۔ اس میں صرف اسکول کی اجازت یافتہ ایپس ہی چلتی تھیں، باقی سب بلاک تھیں۔ ملٹی ٹاسکنگ جیسے اہم فیچرز کو محدود کر دیا گیا تھا، جو کئی صارفین کو پسند نہیں آیا۔ گو کہ کچھ دلچسپ فیچرز جیسے وال پیپر پر اسٹیکر لگانے کی سہولت تھی، مگر یہ کافی نہ تھی۔

اگر آپ یا آپ کا اسکول اب بھی ونڈوز ایس ای 11 استعمال کر رہا ہے، تو بہتر ہوگا کہ، اگر ممکن ہو تو ونڈوز 11 کے مکمل ورژن پر منتقل ہو جائیں۔ نئی ڈیوائس خریدنے کا سوچیں، جو مائیکروسافٹ کی مکمل سپورٹ حاصل کر سکے۔

مائیکروسافٹ کی متبادل پیشکش

مائیکروسافٹ اب بھی ’ونڈوز الیون ایجوکیشن‘ کے نام سے ایک تعلیمی ورژن فراہم کرتا ہے، جو اسکولوں کے لیے بہتر ہے اور اس میں ایس ای والی پابندیاں نہیں ہیں۔ البتہ یہ ورژن تھوڑا مہنگا ہوتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے کوشش تو کی کہ وہ گوگل کے کروم او ایس جیسا ہلکا پھلکا اور تعلیمی مقاصد کے لیے موزوں سسٹم بنائے، لیکن یہ تجربہ زیادہ کامیاب نہ ہو سکا۔ دوسری طرف، کروم او ایس اب بھی دنیا بھر کے اسکولوں میں مقبول ہے، اور بچے کروم بُکس پر ہی پڑھائی کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں، 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا
Next post اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے اپنا سفارتی عملہ واپس کیوں بلا لیا؟