یوم استحصال کشمیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں ، مظاہرے

Read Time:51 Second

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری دفتر خارجہ آمنہ بلوچ نے کی ، ریلی میں بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔

یاد رہے بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔ 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
Next post ٹک ٹاک معاہدہ ورنہ ایپ بند، کنٹرول بھی ہمارا ہو گا، امریکہ کی چین کو دھمکی