
اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
Read Time:40 Second
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 42 ہزار 671 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 42 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔
Average Rating