
آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
Read Time:35 Second
سڈنی: آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ستمبرمیں فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلے گا، فلسطینی ریاست میں حماس کیلئے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو خود ارادیت فراہم کرنے کا موقع ہے، غزہ کی صورتحال دنیا کے بدترین خدشات سے بھی آگے جا چکی ہے، اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیتن یاہو کو کہا کہ ہمیں فوجی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے،
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وانگ نے کہا کہ فلسطین سے متعلق فیصلے سے پہلے امریکی ہم منصب کو آگاہ کر دیا تھا۔
Average Rating