
غزہ میں اسرائیلی فوج کا ٹارگٹڈ حملہ ، الجزیرہ کے صحافی 4 ساتھیوں سمیت شہید
غزہ: پر اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف 4 ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔
غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اپنے ساتھیوں کے ساتھ ممکنہ طور پر اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں شہید ہوئے۔
الشفاء اسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر صحافیوں کے لئے لگائے گئے خیمے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ، جس میں الجزیرہ کے انس الشریف ،محمد قریقیہ ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر ، محمد نوفل اور مومین علیوا بھی اس حملے میں شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے حملے میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ حماس کے ایک سیل کی سربراہی کر رہے تھے اور اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے
واضح رہے کہ انس الشریف نے شمالی غزہ سے بڑے پیمانے پر رپورٹنگ کی تھی ، اسرائیل کی جانب سے انہیں ماضی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
Average Rating