اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا

Read Time:39 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ارجمند پینٹنگ ایوارڈ 2025: نوجوان فنکاروں کے لیے قومی سطح کا نمایاں مقابلہ، چار بڑے نقد انعامات کا اعلان
Next post آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان