نو مئی مقدمات، شاہ محمود بری، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماوں کو پانچ اور دس سال قید

Read Time:1 Minute, 23 Second

لاہور : لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مزید 2 مقدمات میں بری کردیا ہے، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد ، محمود رشید اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

سنٹرل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف عائشہ بھٹہ اور بانی پی ٹی آئی کے گارڈ حافظ ارشد کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ان کے علاوہ عالیہ حمزہ اورصنم جاوید کو 5،5 سال قید کی سزا اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے کیس میں نامزد پانچ کم عمر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔

یاد رہے کہ  القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی
Next post فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 58 ہزار 800 ہو گئی