سکیورٹی خدشات ، بلوچستان میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

Read Time:41 Second

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات کے سفر پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کی شاہراہوں پر رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا کے شہر اینکریج میں طے
Next post اے سی بند کرنے کا صحیح طریقہ، جو سالوں استعمال کرنے والوں کو بھی نہیں معلوم