پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا

Read Time:44 Second

گلگت: پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سی 130 طیاروں نے پی اے ایف بیس نور خان سے 7 ٹن خشک راشن، روزمرہ استعمال کی اشیا اور جان بچانے والی ادویات گلگت پہنچائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے دور دراز متاثرہ علاقوں میں تقسیم ہوگا۔

زمینی راستے منقطع ہونے کے باوجود متاثرہ خاندانوں تک ضروری سامان بروقت پہنچایا گیا، پاک فضائیہ کی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 75 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی کارروائیاں مربوط اور انتہائی سرعت کے ساتھ جاری رہیں گی، خوراک، ادویات، شیلٹرز اور طبی امداد متاثرین تک پہنچائی جائیں گی۔
پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post خیبرپختونخوا میں بارشوں سے مزید 12 افراد جاں بحق، 3 زخمی
عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا Next post عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا