امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل، وائٹ ہاؤس نے زیادہ ہینڈ شیک کو وجہ قرار دے دیا

Read Time:1 Minute, 16 Second

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیادہ ہاتھ ملانے کی وجہ سے ہاتھ پر نیل پڑ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل نے ان کی صحت سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ امریکی صدر کے ہاتھ پر پڑنے والے نیل کو مختلف تصاویر یا ویڈیوز میں واضح دیکھا گیا ہے۔

امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہاتھ پر نیل خبروں کی زینت بن گیا۔ جسے صدر ٹرمپ چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔

وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ امریکی صدر کے ہاتھ پر پڑنے والا نیل کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ یہ زیادہ ہاتھ ملانے کی وجہ سے ہوا ہے۔

چند روز قبل بھی امریکی صدر کے ہاتھ پر میک اپ لگا دیکھا گیا تھا۔ جو رنگ میں باقی جلد سے مختلف تھا۔ جس کے بعد قیاس آرائیاں بڑھ گئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوامی شخصیت ہیں۔ اور وہ روزانہ کئی لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں۔ جس میں وہ گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شین باربابیلا کی جانب سے ایک خط بھی جاری کیا گیا۔ خط میں بتایا گیا کہ ہاتھ پر نشانات زیادہ ہاتھ ملانے اور ایسپرین کے استعمال کی وجہ سے ہیں، جو دل کی صحت کے لیے احتیاطی طور پر لی جاتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post دو دن میں سونے کی قیمت میں 6900 روپے کا بڑا اضافہ
Next post ایس اے پی کے جدید سلوشنز سے وزارت خزانہ، ریلوے اور توانائی کے شعبے مستفید ہو رہے ہیں: ثاقب احمد