ایس اے پی کے جدید سلوشنز سے وزارت خزانہ، ریلوے اور توانائی کے شعبے مستفید ہو رہے ہیں: ثاقب احمد

Read Time:2 Minute, 1 Second

اسلام آباد: ثاقب احمد، کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر ایس اے پی پاکستان، افغانستان، عراق اور بحرین اور او آئی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل پاکستان کا ویژن ایس اے پی کے مشن سے مکمل ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اداروں کو جدید ڈیجیٹل انٹرپرائزز میں تبدیل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نجی شعبہ تیزی سے ایس اے پی کے جدید پلیٹ فارمز کو اپناتے ہوئے کارکردگی، استعداد اور جدت کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا، کہ حکومت کا مضبوط ڈیجیٹل ایجنڈا کاروباروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا ماحول فراہم کر رہا ہے۔ ایس اے پی اس تبدیلی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، پرانے طریقہ کار کو بدل کر جدید ٹیکنالوجیز فراہم کر رہا ہے جو پائیدار ترقی کو ممکن بناتی ہیں۔ ایس اے پی پاکستان کے کاروباری اداروں کو ایسے انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجیز سے لیس کر رہا ہے جو ترقی، کارکردگی اور طویل المدتی استحکام کو فروغ دیتی ہیں۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے اہم سرکاری ادارے بھی ایس اے پی کے جدید سلوشنز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جن میں وزارتِ خزانہ جو کہ بجٹ سازی کے لیے ایس اے پی پلیٹ فارمز استعمال کرتی ہے، اکاؤنٹنٹ جنرل ریونیو (AGPR) پنشن کی ادائیگیوں کو اس نظام کے تحت انجام دیتا ہے، جبکہ پاکستان ریلوے اپنے ٹکٹنگ اور شیڈولنگ سسٹم کے لیے ایس اے پی کا استعمال کر رہا ہے۔ اسی طرح ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبے بھی اس کے جدید نظاموں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ثاقب احمد نے مزید کہا کہ ایس اے پی کے قابلِ اعتماد شراکت دار، جن میں سسٹمز لمیٹڈ اور ٹی ایم سی شامل ہیں، کلاؤڈ ای آر پی، مصنوعی ذہانت، فنانس ٹرانسفارمیشن، ایچ آر انوویشن اور بزنس ڈیٹا مینجمنٹ جیسے شعبوں میں جدید حل فراہم کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایس اے پی بزنس سوئیٹ انوویشن ڈے کے موقع پر کیا، جس میں صارفین، شراکت داروں اور ماہرین نے ایپلیکیشنز، ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی طاقت کو پاکستان کی معیشت میں تبدیلی کے محرک کے طور پر اجاگر کیا۔ اس موقع پر ایم جی موٹرز، آرامکو (GNO) اور اورینٹ میٹیریلز جیسے اداروں نے بھی اپنی کامیاب کہانیاں پیش کیں کہ کس طرح ایس اے پی کے سلوشنز نے ان کی پیداواری صلاحیت اور مسابقتی حیثیت میں اضافہ کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل، وائٹ ہاؤس نے زیادہ ہینڈ شیک کو وجہ قرار دے دیا
Next post پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی