دو دن میں سونے کی قیمت میں 6900 روپے کا بڑا اضافہ

Read Time:42 Second

اسلام آباد: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ کاروباری دن بروز ہفتہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، آج سونے کے نرخ میں 3300 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دو دنوں کے دوران سونے کے نرخ میں 6900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آج سونے کا فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ بلند ترین سطح ہے۔

دس گرام گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ میں 33 ڈالرکا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 480 ڈالرکی سطح پر آ گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ملک بھر میں بارشیں کب اور کہاں کہاں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Next post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل، وائٹ ہاؤس نے زیادہ ہینڈ شیک کو وجہ قرار دے دیا