پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

Read Time:46 Second

اسلام آباد: پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، آج فی تولہ سونے قیمت میں 6000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے، جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کے اضافے بعد قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 5144 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ریکارڈ کئے گئے جب کہ ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب سونے کی عالمی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 3540 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار ہوں، روسی صدر
Next post چین نے دنیا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے والا جدید میزائل متعارف کروا دیا