پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

Read Time:1 Minute, 13 Second

گلگت: میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے دوران پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔

گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے پرمٹس کی سالانہ نیلامی ایک تاریخی موقع ثابت ہوئی، جہاں استور مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ، نانگا پربت کنزروینسی ایریا کیلئے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں شکار سفاریز کے مالک نے حاصل کیا۔

نیلامی کی یہ تقریب فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و غیر ملکی شکاریوں، منتظمین اور ماہرینِ جنگلی حیات نے شرکت کی، اس موقع پر نہ صرف مارخور بلکہ دیگر نایاب جانوروں کے شکار کے پرمٹس بھی نیلام کئے گئے۔

حکام کے مطابق شکار سیزن 2025-26  کے لئے مجموعی طور پر 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹس پیش کئے گئے، جن میں 4  استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس اور 14 بلیو شیپ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹیز کو دیا جاتا ہے، تاکہ وہ اسے جنگلی حیات کے تحفظ، مقامی ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر خرچ کریں۔

ماہرین کے مطابق، اس بار مارخور کے شکار کا پرمٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہونا نہ صرف ایک تاریخی ریکارڈ ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ دنیا بھر میں گلگت بلتستان کی جنگلی حیات کو کس قدر منفرد اور قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پرتگال میں کیبل ٹرین کے حادثے میں 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Next post اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس