پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

Read Time:1 Minute, 2 Second

بیجنگ: بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے معاونین نے اپنے رہنما کی کرسی کی صفائی کرکے ان کے ڈی این اے کے نشانات مٹانے دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد کم جونگ ان کے عملے کو اپنے رہنما کی موجودگی کے تمام نشانات مٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی صحافی الیگزینڈر یوناشیف نے اپنے یوٹیوب چینل یوناشیو لائیو پر بتایا کہ کم جونگ ان کے عملے نے اپنے رہنما کے ڈی این اے کے تمام نشانات کو بہت احتیاط سے مٹایا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کِم جونگ اُن کے عملے نے اس کرسی کی پشت، بازو اور سائیڈ ٹیبل کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا ، عملہ ان کا استعمال شدہ گلاس ٹرے میں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا۔

الیگزینڈر یوناشیف نے بتایا کہ ملاقات کے بعد کم جونگ ان کے عملے کی اس عجیب و غریب انداز میں صفائی کرنے کے باوجود بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات مثبت رہی ، دونوں بہت مطمئن نظر آئے اور ایک ساتھ چائے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے
Next post اتوار کی رات بلڈ مون کا نایاب نظارہ، ایشیا اور یورپ میں دکھائی دے گا