اتوار کی رات بلڈ مون کا نایاب نظارہ، ایشیا اور یورپ میں دکھائی دے گا

Read Time:53 Second

اسلام آباد: اتوار کی رات بلڈ مون کا نایاب نظارہ ایشیا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں دکھائی دے گا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق اتوار کی رات مکمل چاند گرہن کے دوران چاند بلڈ مون کی شکل اختیار کر لے گا، چاند گرہن کا یہ مکمل مرحلہ اتوار کو 1730 جی ایم ٹی سے 1852 جی ایم ٹی تک جاری رہے گا۔

یہ منظر ایشیا، بالخصوص بھارت، چین، مشرقی افریقہ اور مغربی آسٹریلیا میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، یورپ اور افریقہ کے لوگ صرف جزوی گرہن کا آغاز دیکھ سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ منظر اس وقت بنتا ہے جب سورج، زمین اور چاند ایک سیدھ میں آجاتے ہیں اور زمین کا سایہ چاند کو سرخی مائل رنگ میں ڈھک دیتا ہے.

ماہرین کے مطابق چاند گرہن کو دیکھنے کیلئے کسی خصوصی چشمے یا آلات کی ضرورت نہیں، صرف موسم صاف ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن ہے، جبکہ اگلے سال اگست 2026 میں اسپین اور آئس لینڈ میں نایاب سورج گرہن بھی دیکھا جا سکے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے
Next post فیصل بینک اور’اوپے‘ :پاکستان میں سب سے بڑی بینکنگ فن ٹیک شراکت داری