اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Read Time:51 Second

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شیدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وفاقی درالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے اور 111 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اس سے قبل 31 اگست کی شب کو بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کا مرکز افغانستان تھا۔ اور یہ زلزلے کے جھٹکے افغانستان، بھارت، تاجکستان تک محسوس کیے گئے تھے۔

31 کی آنے والے زلزلے نے افغانسستان میں تباہی مچائی تھی۔ اور کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم پاکستان میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post فیصل بینک اور’اوپے‘ :پاکستان میں سب سے بڑی بینکنگ فن ٹیک شراکت داری
Next post علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینک دیا گیا