ریاست ہر سال جان و مال کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، سید عاصم منیر

Read Time:1 Minute, 17 Second

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ ریاست ہر سال جان و مال کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے علاقوں قصور، جلال پور پیروالا اور ملتان کے دورے کے دوران فوج کا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوام کوسیلاب سے بچانے کیلئے اقدامات بشمول انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کو تیز کرنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کا مقصد موجودہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا، انہیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا میں ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،انہوں نے سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے سول انتظامیہ کے افسران سے گفتگو بھی کی۔

فیلڈ مارشل نے اچھے طرزِ حکمرانی اور عوامی شمولیت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے گئے متاثرین سے ملاقات بھی کی، متاثرین نے نازک وقت پر بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کا دلی شکریہ ادا کیا۔

فیلڈ مارشل نے ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کے بلند حوصلے اور قوم کی خدمت کے عزم کو سراہا، سید عاصم منیر نے لاہور، قصور اور ملتان، جلالپور پیروالا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا استقبال لاہور اور ملتان کور کے کمانڈرز نے کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ، حملہ کیوں ہوا؟ گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی
Next post خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 35 خوارجی ہلاک