خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 35 خوارجی ہلاک

Read Time:46 Second

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 35 دہشتگرد مارے گئے۔ جبکہ آپریشن کے دوران 12 جوان بھی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشن کے دوران 35 بھارتی اسپانسرڈ خارجی مارے گئے۔ 10 تا 13 ستمبر تک خارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں آپریشن کیا گیا۔

باجوڑ میں ہونے والی کارروائی کے دوران 22 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 مزید خوارجی مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران وطن کے 12 بہادر بیٹے بھی شہید ہو گئے۔ شہدا نے جرات اور بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تشویشناک ہے۔ تاہم پاکستان کو عبوری افغان حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توقع ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ریاست ہر سال جان و مال کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، سید عاصم منیر
Next post افغانستان کو واضح کردیا ہے خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں: وزیراعظم