
کوئٹہ میں خودکش حملہ ، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ، 2 اہلکار زخمی
Read Time:34 Second
کوٰٹیہ :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا، جس میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، جبکہ ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے ، حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ، جبکہ وزیر صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
Average Rating