اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

Read Time:1 Minute, 2 Second

تہران: ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا ہے کہ اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے اسرائیل اور امریکہ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

عزیز ناصر زادے نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکی کے بعد ردعمل میں کہا کہ اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل کے مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل حوثیوں کے حملوں کا جواب ان کے سرپرست ایران پر حملہ کر کے دے گا۔ ہم حوثیوں کے حملوں کا جواب اس وقت اور اس جگہ دیں گے جو ہم منتخب کریں گے۔

انہوں نے امریکہ صدر کی ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں امریکہ صدر کا کہنا تھا کہ حوثی گروپ کے حملوں کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔ حوثیوں کے حملوں کا منبع ایران ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاک بھارت کشیدگی ، ایران کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Next post پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب