مرکز مطالعاتِ اقبال اور ادارہ زبان و ادبیات اردو کے اشتراک سے فکرِ اقبال سیمینار کا انعقاد

Read Time:1 Minute, 20 Second

لاہور: مرکز مطالعاتِ اقبال اور ادارہ زبان و ادبیات اردو کے اشتراک سے فکرِ اقبال سیمینار کا انعقاد شیرانی ہال، اورینٹل کالج، لاہور میں کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت علامہ اقبال کے نواسے میاں اقبال صلاح الدین نے کی، جبکہ کالج کے اساتذہ، طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ عکاشہ وقاص نے حاصل کی، جبکہ سیف علی خان نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ نظامت کے فرائض جناب مشتاق احمد نے انجام دیے۔

ڈائریکٹر مرکز مطالعاتِ اقبال ڈاکٹر محمد شعیب نے ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اقبال کے فکر و فن پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ادارہ اقبال کے افکار کو فروغ دینے کے لیے مزید سیمینارز اور کورسز کے انعقاد کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اقبال کے فلسفہ خودی پر بصیرت افروز گفتگو کی اور نوجوان نسل کو اقبال کی توقعات سے روشناس کروایا۔ ڈاکٹر عظمیٰ زرین نازیہ نے اقبال کی فکر کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ ڈاکٹر عارفہ شہزاد نے کلامِ اقبال ترنم سے پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔

صدرِ مجلس میاں اقبال صلاح الدین نے علامہ اقبال کے ہاں تصورِ عشق پر گفتگو کی اور کلامِ اقبال کی نئی تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔

اختتام پر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور ڈاکٹر محمد شعیب نے صدرِ مجلس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سیمینار میں اورینٹل کالج کے تمام شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبا کی بھرپور شرکت نے تقریب کو علمی و فکری طور پر کامیاب بنا دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
100 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا 840 ملین روپے منافع، ڈپازٹس میں 60 فیصد اضافہ
Next post مشعال ملک کامرکز اہل حدیث راوی روڈ کا دورہ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت