مشعال ملک کامرکز اہل حدیث راوی روڈ کا دورہ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت

Read Time:2 Minute, 13 Second

اسلام آباد: چیئرمین پیس اینڈ کلچر اور کشمیری حریت پسند رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کامرکز اہل حدیث راوی روڈ کا دورہ کیا اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف مذہبی اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

مشعال ملک نے قائمقام امیر مولانا علی محمد ابوتراب، علامہ معتصم الہی ظہیر، سید عتیق الرحمن شاہ، اور محمد علی یزدانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے پروفیسر ساجد میر کی ناگہانی وفات پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پروفیسر ساجد میر کی دینی، علمی اور پارلیمانی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔”

مشعال ملک نے مزید کہا کہ “میں اس غم کی گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہوں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ وہ پروفیسر ساجد میر کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و ہمت دے۔”

انہوں نے کشمیر کاز پر پروفیسر ساجد میر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “پروفیسر ساجد میر کشمیر کاز پر ایک موثر آواز تھے، انہوں نے پارلیمنٹ، رابطہ عالم اسلامی سمیت دنیا کے ہر فورم پر مضبوط مقدمہ پیش کیا۔”

مشعال ملک نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بھی بات کی اور بھارت پر الزام عائد کیا کہ “پہلگام واقعے میں مودی سرکار نے ایک فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے خود اپنے ہی لوگوں کو مارا، جس میں ٹورسٹ اور کشمیری لوگ شامل تھے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “انڈیا دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور اس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔” مشعال ملک نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “یہ خوفناک کھیل قابل مذمت ہے، اور بھارت کو ہماری خاموشی کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، ہم ایک مضبوط دفاعی پوزیشن رکھتے ہیں۔”

مشعال ملک نے عالمی طاقتوں سے درخواست کی کہ “مودی کے ہاتھ میں جنگ کا گیئر نہیں ہونا چاہیے، اور ہمارے سیاستدانوں کو بھی اقوام عالم کے سامنے ایک مضبوط موقف پیش کرنا چاہیے۔” انہوں نے پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ایک بیانیہ دنیا کے سامنے لائیں۔

مشعال ملک نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں بھارت کی دہشت گردی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ “انڈیا آر ایس ایس کے نظریے کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کشمیری ہر وقت کفن باندھ کر انڈیا کے ظلم کے خلاف کھڑے ہیں، جس میں پاکستانی قوم اور فوج بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”

آخر میں، مشعال ملک نے کہا کہ “ہمیں بھارت کی طرف سے پانی کی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر مضبوط آواز اٹھانی چاہیے۔”

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post مرکز مطالعاتِ اقبال اور ادارہ زبان و ادبیات اردو کے اشتراک سے فکرِ اقبال سیمینار کا انعقاد
Next post بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید