
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث ابتدائی اوقات میں ہی شیئرز کی خریداری میں اضافہ ہوا، جس کا اثر انڈیکس پر نمایاں طور پر دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے نے معمولی بہتری دکھائی۔ ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔
ماہرین معیشت کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا اور روپے کی قدر میں استحکام مارکیٹ کے لیے مثبت اشارے ہیں، تاہم آئندہ دنوں میں مالیاتی پالیسی، بجٹ کی تیاری اور سیاسی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھنا ہوگی۔
More Stories
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ...
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد...
فیصل بینک کو جی آئی ایف اے 2025 میں جدت اور بہترین کارکردگی پر اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا
اسلام آباد: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دی ڈیجیٹل بینکر...
پمپس پر چوری روکنے کیلئے پٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول پمپس پر پیٹرول ، ڈیزل کی چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا اقدام اٹھا...
پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان
لاس ویگاس: پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اورامریکا کی پیروی کرتے ہوئے اسٹریٹیجک...
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر...
Average Rating