
مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک کی کامیابی کو فیس بک کیلئے خطرہ قرار دے دیا
کیلیفورنیا: میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا کہ ٹک ٹاک کی کامیابی ان کی کمپنی کے لیے خطرہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مارک زکربرگ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ ٹک ٹاک کی موجودگی 2018 سے میٹا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت سے میٹا پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹک ٹاک کے باعث ہماری کمپنی کی شرح نمو ڈرامائی حد تک سست ہوئی ہے۔ بائیٹ ڈانس کی ایپ ہماری اولین ترجیح ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بہت بڑا مسابقتی خطرہ ہے۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ ٹک ٹاک بدستور میٹا کے لیے باعث تشویش ہے اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ہم نے اپنی مسابقت کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک اس وقت تیزی سے ابھرنا شروع ہوئی جب بائیٹ ڈانس نے 2017 میں میوزیکلی نامی ایپ کو خریدا۔ اور اسے 2018 میں ٹک ٹاک کے ساتھ ملا دیا۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ اس کے فوری بعد میٹا کی جانب سے فیس بک کے انفرادی صارفین کی تعداد کو رپورٹ کرنا ختم کر دیا گیا۔ اور تمام ایپس جیسے انسٹا گرام اور واٹس ایپ کے صارفین کی مشترکہ تعداد کو بتانا شروع کیا۔ اور اس تبدیلی کو فیس بک کی سست شرح نمو کو چھپانے کی حکمت عملی تصور کیا جاتا ہے۔
More Stories
اگلے 10 سال میں آئی فون کچرا ہوجائے گا، ایپل سربراہ کا انکشاف
اسلام آباد: ایپل کے سینئر نائب صدر ایڈی کیو نے گوگل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ کیس میں گواہی دیتے ہوئے...
بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ’ایکس‘ کو بحال کردیا گیا
اسلام آباد: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی...
اپنی مکمل آب و تاب سے آسمان پر چمکتا ہوا ’پھولوں کا چاند‘ کب دیکھ سکیں گے؟
اسلام آباد: پاکستان اور دنیا بھر کے فلک بینی کے شوقین افراد 12 مئی بروز اتوار کو ’فلاور مون‘ یعنی...
پاک بھارت نیوکلئیر جنگ سے عالمی موسمیاتی بحران اور سورج کی روشنی رکنے کا خدشہ
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں ایک بین الاقوامی سائنسی تحقیق نے خبردار...
جہاں چاہیں گے گرائیں گے: جاپان نے ڈرون سے طوفانی بجلی کو قابو کرکے ہتھیار میں تبدیل کردیا
اسلام آباد: کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آسمانی بجلی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ جاپان کی ایک...
امریکی اسٹیلتھ ریڈارز اب خفیہ نہیں رہے، چین کی سستی ٹیکنالوجی کے آگے ناکام ہوگئے
بیجنگ: چین کے دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے کمرشل آلات کو کامیابی سے تیار کیا...
Average Rating