اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Read Time:39 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 18 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادہلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 840 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 156 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 17 ہزار 316 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
Next post مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک کی کامیابی کو فیس بک کیلئے خطرہ قرار دے دیا