بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

Read Time:55 Second

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لئے اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں انہوں نے اپنے والد سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپیل میں کہا گیا کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔

عمران خان کے صاحبزادوں نے اپیل میں کہا کہ والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی۔

اپیل میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔ قاسم خان نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے والد جمہوریت کیلئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار500 روپے تولہ ہو گئی
Next post اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی