اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Read Time:1 Minute, 0 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پربارش کاامکان ہے، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کوہستان، سوات، بٹگرام، دیر اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، آزادکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم ٹھٹہ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش ہوئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
Next post ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کا موازنہ، کس کا پلڑا بھاری؟