
یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کا بھارتی جارحیت کے خلاف بڑا اعلان، شہید مساجد کی دوبارہ تعمیر کا عزم
سرینگر / مظفرآباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والی دو تاریخی مساجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رضیہ سلطان فاؤنڈیشن کوٹلی اور مظفرآباد میں ان مساجد کی ازسرِ نو تعمیر کرے گی۔
رضیہ سلطان نے ایک بیان میں کہا:
“ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ مودی جو کہ گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، اب کشمیر میں ہمارے مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ہم اس بزدلانہ عمل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔”
ان کا کہنا تھا کہ یہ مساجد کشمیریوں کی روحانی و ثقافتی شناخت کا حصہ ہیں اور ان کی شہادت ہمارے ایمان اور جدوجہد کو مزید مضبوط کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت اور انتہا پسندی کے خلاف کشمیری عوام متحد ہیں اور رضیہ سلطان فاؤنڈیشن کشمیری عوام کے دینی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
Average Rating