اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 63 ہزار کی حد بھی عبور کر لی

Read Time:40 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 854 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 63 ہزار کی حد عبور کر لی۔

گزشتتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار 257 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تمام فریق خاص مقصد کیلئے متحد ہیں ، غزہ امن معاہدہ کرکے دکھائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ
Next post ایران نے اسرائیل کے ایک اہم ترین جاسوس کو پھانسی دیدی، یہ جاسوس کون تھا؟