
گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا
اسلام آباد: گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے مطابق پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہو گیا ہے، پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 اور پھر18 فیصد کر دی گئی، اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے لیکن روپے کی قیمت کم کی جا رہی ہے، دنیا میں امریکی ڈالرکی قیمت کم ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔
More Stories
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ...
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد...
فیصل بینک کو جی آئی ایف اے 2025 میں جدت اور بہترین کارکردگی پر اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا
اسلام آباد: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دی ڈیجیٹل بینکر...
پمپس پر چوری روکنے کیلئے پٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول پمپس پر پیٹرول ، ڈیزل کی چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا اقدام اٹھا...
پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان
لاس ویگاس: پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اورامریکا کی پیروی کرتے ہوئے اسٹریٹیجک...
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر...
Average Rating