اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

Read Time:42 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد کو چھو گیا، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 388 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر16 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 46 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں سے کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت گر جاتی ہے تاہم کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ مہنگا ہو جاتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post شرح سود میں کمی سے انکار، ٹرمپ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین کی برطرفی پر تُل گئے
Next post شناختی کارڈ کی بجائے چہرے کی شناخت ، یو اے ای میں جدید ٹیکنالوجی متعارف