عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

Read Time:49 Second

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہو گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے کہ جب اوپیک پلس نے جولائی کے لیے پیداوار میں اضافے کو پچھلے 2 ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.28 ڈالر (یا 3.6 فیصد) بڑھ کر 65.06 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.99 ڈالر (یا 4.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 63.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اس وقت برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 64.90 ڈالر ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 62.86 ہے۔

اوپیک پلس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جولائی میں پیداوار میں 411,000 بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا، یہ تیسرا مسلسل مہینہ ہے جب اسی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ، تیاریاں مکمل
Next post پی سی بی کا قومی وائٹ بال کرکٹرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ