اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Read Time:39 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 21 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 81 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
Next post کم عمر لڑکی کی شادی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا