
چین کا اہم اقدام، بھارتی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
بیجنگ: چین نے ایک اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے، جو بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ثابت ہو سکتا ہے۔
بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر چین نے پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد اب بھارتی آٹو انڈسٹری شدیدبحران کاشکار ہے۔ آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے اور بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہونے سے صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔
چینی فیصلے کے بعد ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل ہے۔ جس سے بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سے متاثر ہو رہی ہے۔ نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی کے چینی فیصلے کے بعد بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے، جس کے باعث بھارتی آٹو انڈسٹری کا شور سنائی دے رہا ہے اور صنعت کاروں نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی اقدام سے بھارتی کارخانوں کی بندش کے خدشے کے ساتھ ساتھ روزگار پر بھی منفی اثرات رونما ہو رہے ہیں۔ چین کی پابندی سے مودی سرکار کے میک اِن انڈیا کے دعووں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اور بھارت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے۔
چین کے اقدام سے بھارت کی صنعتی خودمختاری پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اور ایک بار پھر بھارتی صنعت غیر ملکی رحم و کرم پر ہے۔ پابندی سے بھارت کا صنعتی خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو پروڈکشن کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے۔ اور چین دنیا بھر میں ان دھاتوں کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ بھارت کی آٹو انڈسٹری سپلائی چین متاثر ہونے، پیداوار سست اور روزگار پر منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
مودی حکومت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا صنعتی خود کفالت صرف ایک نعرہ تھا؟ کیا مودی سرکار نے غیر ملکی انحصار کے خطرات کو نظرانداز کیا؟
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر متبادل نہ ملا۔ تو بھارت کی آٹو انڈسٹری کو مزید بڑے معاشی نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
کیا مودی سرکار چینی انحصار سے نکل پائے گی؟۔ بظاہر یہ مشکل لگتا ہے کیوں کہ میک ان انڈیا کے نعرے کی حقیقت چین ہی کی مرہون منت ہے۔
More Stories
ایف بی آر کا ٹیکس چور کاسمیٹک کمپنی کے خلاف بڑا ایکشن: بائیو آملہ مصنوعات کی تیاری و فروخت غیر قانونی قرار
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت...
ایس اینڈ پی گلوبل کاپاکستان میں 20 سالہ کامیاب آپریشنز کا جشن
ترقی، جدت اور اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک اہم سنگِ میل اسلام آباد — ایس اینڈ پی گلوبل...
معاشی ترقی کا تسلسل: ترسیلات زر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت پاکستان نے مسلسل دوسرے سال معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔...
بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ،پنشن 7 فیصد بڑھا دی گئی
کوئٹہ: بلوچستان کے گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن...
وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے...
پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 5 فیصد اضافہ ، کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر
لاہور: پنجاب حکومت کا 5335 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ، تنخواہوں میں 10 اور...
Average Rating